صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد وزیر کے گھر پردستی بم حملہ

خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد وزیر کے گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بم حملہ کیا تاہم وہ محفوظ رہے۔

ذرائع  کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد وزیر کے گھر پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، بم دھماکے سے گھر کا چوکیدار زخمی ہوگیا ، جسے قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

صوبائی وزیرشوکت یوسف زئی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کے وقت شاہ محد وزیر گھر پر موجود نہیں تھے ، واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، شواہد کی روشنی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی بھی شروع ہوگئی ہے۔