شناختی کارڈ کی کاپی کا غلط استعمال روکنے کیلئے بڑا فیصلہ

مکوآنہ: شناختی کارڈ کی کاپی کا غلط استعمال روکنے کیلئے حکومت نے بڑا فیصلہ کیا ہے اور اس کا غلط استعمال روکنے کیلئے شہریوں کیلئے اہم ہدایت جاری کردی ہے 

چیف انفارمیشن کمشنر  پنجاب نے کہا ہے کہ کسی بھی کیس میں شناختی کارڈ کی کاپی نمبر پر کالی سیاہی پھیر کر دی جائے۔

 پنجاب انفارمیشن کمیشن نے احکامات ایک درخوا ست پر نوٹس لیتے ہوئے جاری کئے ہیں۔ 

احکامات کے مطابق چونکہ شناختی کارڈ نمبر سے حساس معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں اور ان کا غلط استعمال کیا جاسکتا ہے۔ جہاں شناختی کارڈ کی کاپی دینا ضروری ہونمبرپر کالی سیاہی پھیر دی جائے۔