خیبرپختونخوا : سرکاری جامعات میں اقلیتوں کیلئے سپیشل کوٹہ مختص

خیبرپختونخوا کی سرکاری جامعات میں  اقلیتوں کیلئے 2 فیصد کوٹہ مختص کردیا گیا۔

 خیبرپختونخواہ کے گورنر شاہ فرمان نے پبلک سیکٹرز یونیورسٹیوں میں اقلیتوں کے داخلے کیلئے 2 فیصد کوٹہ مختص کرنیکی منظوری دے دی۔

محکمہ اعلی تعلیم کی جانب سے یونیورسٹیوں کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔
محکمہ اعلی تعلیم کے مراسلہ میں تمام وائس چانسلرز کو ترجیحی بنیادوں پر پالیسی کیس تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا کہ گورنر کی ہدایت کے مطابق 15روز کے اندر کیس تیار کر کے متعلقہ فورم کے سامنے پیش کیا جائے۔ تاہم انجنئیرنگ یونیورسٹیز، میڈیکل کالجز اور ویٹرنری کالجز میں داخلے کیلئے اقلیتی کوٹہ عملدرآمد نہیں ہوگا۔

 فیصلے سے صوبے کی اعلی تعلیمی درسگاہوں میں اقلیتوں کے لئے داخلہ لینا آسان ہو گیا۔