پشاور: وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پاسپورٹ جاری کرنے کے الزام میں سابق پانچ اہلکاروں اورایک ایجنٹ کو گرفتار کرلیاجبکہ انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایف آئی اے کو اطلاع ملی تھی کہ غیرملکی باشندوں اور غیرمستحق افراد کو جعلی پاسپورٹس جاری کیے جارہے ہیں جس پر ایف آئی اے نے کارروائی کی ۔
اورپانچ اہلکار سابق اے ڈی پاسپورٹ لیاقت علی،ڈی ای اوز فیصل، عماد رضا، روہیت ،مس نسیم اورماجد علی اورایجنٹ انعام کو گرفتار کرلیا گیا
جنہوں نے بڑی تعداد میں جعلی پاسپورٹ، ڈیٹااوردوسرے لوگوں کے سی این آئی سیز بھی شامل ہیں ، جاری کیا تھا۔ایف آئی اے کے مطابق انکو شکایات ملی تھی کہ انہوں نے پاسپورٹ کیلئے اپلائی کیا ہی نہیں تھا جبکہ غیرملکی باشندوں اورغیرمستحق افراد نے جعلی پاسپورٹوں پر بیرون ملک سفربھی کیا۔لہذا دھوکہ دہی پر انہیں گرفتار کیاگیا۔ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔