پشاور: قیدیوں پر تشدد کے الزامات میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل پشاور کو تبدیل کر دیا گیا ۔ انسداد دہشت گردی پشاور کی خصوصی عدالت نے قیدی پر چھتر سے تشدد کے الزام میں انکوائری کی ہدایات کی گئی تھی
انکوائری کے سلسلے میں گزشتہ روز سنٹرل جیل پشاور کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ شہر یار کو آئی جی آفس میں رپورٹ کرنے کی ہدایات کی ہے
واضح رہے کہ سنٹرل جیل پشاور میں قیدیوں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ رمضان المبارک کے دوران سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری ہو ئی تھی جس میں با مسلح قیدیوں کو جیل کے اندر سلفی بناتے ہو ئے دکھا یا گیا ہے