پشاور: خیبر پختونخوا کے مزید 5 اضلاع میں تعلیمی ادارے 31 مئی سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بنوں، چارسدہ، ہری پور، نوشہرہ اور صوابی میں پیر 31 مئی سے سکول کھولے جائیں گے۔
اعلامیہ کے مطابق کورونا کی شرح 5 فیصد سے کم ہونے پر باقی ادارے بھی کھول دیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے 21 اضلاع میں تعلیمی ادارے پہلے ہی کھل چکے ہیں تاہم کورونا سے زیادہ متاثرہ سکول بند تھے جنہیں اب 31 مئی سے کھولا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ ملک بھر کے بیشتر اضلاع میں تعلیمی ادارے کھل چکے ہیں جو ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل پیرا ہیں جبکہ 5 فیصد سے زیادہ کورونا متاثرہ علاقوں میں سکول 7 جون سے کھول دیے جائیں گے۔