ادویات کی مہنگے داموں فروخت روکنے کیلئے حکومت کا بڑاا قدام 

لاہور:ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کوروناادویات کی مہنگے داموں فروخت روکنے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے ملک میں کوروناادویات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

اتھارٹی نے کوروناادویات کی مہنگے داموں فروخت روکنے کیلئے سخت اقدامات کرتے ہوئے ملک کی ادویات مارکیٹس کی سرویلنس کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں ڈریپ نے آزادکشمیر،گلگت بلتستان،چاروں صوبائی دفاترکوہنگامی مراسلہ جاری کیا ہے۔

مراسلے میں ملک میں کورونا ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کورونا ادویات کی دستیابی کیلئے ادویات مارکیٹ کی سرویلنس کی جائے اور کوروناادویات کی مہنگی فروخت روکنے کیلئے سخت اقدامات کیے جائیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کوروناادویات کی دستیابی ہرصورت یقینی بنائی جائے اور ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے مارکیٹ مانیٹرنگ کی جائے۔

مراسلے کے مطابق ڈریپ کی ویب سائٹ پرکوروناادویات کی پرائس لسٹ موجودہے، حکومت نے کوروناادویات کی زیادہ سے زیادہ قیمت کاتعین کررکھاہے، ڈریپ افسران کوروناادویات کی مقررہ قیمتوں پردستیابی یقینی بنائیں۔

کوروناادویات کی مقررہ سے زائدقیمت پرفروخت خلاف قانون ہے، ڈریپ افسران زائدقیمت پرفروخت کی شکایات پرفوری کارروائی کریں، ڈریپ افسران قانون شکن عناصرکیخلاف سخت کارروائی کریں۔