بھکر: امام مسجد کے حافظ قرآن 15 سالہ بیٹے سے 5 اوباشوں نے مبینہ اجتماعی زیادتی کی۔
رپورٹ کے مطابق بھکر کے علاقے تھانہ صدر کی حدور میں مبینہ طور پر 15 سالہ حافظ قرآن لڑکے کو 5 افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا، اور فرار ہوگئے۔
امام مسجد نے تھانہ صدر میں 3 نامزد اور 2 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرادیا، اور بیان دیا کہ ملزمان نے اسلحہ کے زور پر میرے بچے کو اغوا کیا اور اسے اجتماعی ذیادتی کا نشانہ بنایا، اور زیادتی کے بعد بھی میرے بیٹے کو اغوا کرکے رکھا۔
دوسری جانب ڈی پی او طاہر الرحمن کا کہنا ہے کہ پولیس نے 3 نامزد 2 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، اور مرکزی ملزم رضوان گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، گرفتار ملزم کی مدد سے باقی ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔