لنڈی کوتل : بجلی لوڈ شیڈنگ سے پاک افغان شاہراہ بند

لنڈی کوتل:خیبر کے مکین بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف سراپا احتجاج، مظاہرین نے پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم امدورفت کے لیے بند کر دیا، شاہراہ بند ہونے کے باعث ٹریفک معطل، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا، مظاہرین نے ٹیسکو حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے کہا کہ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوگئے، طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث پانی ٹیوب ویلز، علاقے میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی، چھوٹے بچے اور خواتین سروں پر پانی لانے پر مجبور ہیں، 48 گھنٹوں میں صرف دو گھنٹوں کے لیے بجلی فراہم کی جاتی ہے، زیادہ تر علاقوں میں بجلی کی کٹنگ بھی کی جاتی ہے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بجلی کی ظالمانہ لوڈ کا خاتمہ کیا جائے، بجلی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے۔

گرڈ سٹیشن حکام نے مزید کہا کہ بجلی سپلائی کی شیڈول پشاور سے دی جاتی ہے، بعض فیڈرز اوور لوڈیڈ ہونے کی باعث بجلی کی سپلائی متاثر ہے، شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی کی جاتی ہے۔