خیبرپختونخوا حکومت نے دسویں اور بارہویں کلاس کے سکولز کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
وزیرتعلیم شہرام خان ترکئی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ کےپی میں 10ویں اور 12ویں کے اسکولز31مئی سےکھول دیےجائیں گے۔
انہوں نے نوٹیفکیشن شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ 10ویں اور 12ویں جماعت کےامتحانات کی تیاری کیلئے طلبا کو اسکولز آنے کی اجازت دی گئی ہے، طلباکےامتحانات کی تیاری کیلئےاسکول کھول دیے گئے ہیں۔
پورے صوبے کے سکولوں میں گریڈ 10 اور گریڈ 12 کی کلاسز کے لئے سکول 31 مئی سے کھول دیئےجائیں گے۔
سکول کھولنے کا مقصد صوبے کے سکولوں میں دسویں اور بارہویں گریڈ کے امتحانات کی تیاری ہے۔
ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد ہونا چاہئیے -میٹرک اور ایف اے ایف ایس سی کے امتحانات ضرور ہوں گے۔