بونیر:چترال کے بالائی علاقہ یارخون میں اوناوچ میں پل عبور کرتے ہوئے گاڑی ڈرائیورسے بے قابوہوکر دریامیں جاگری، جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ دو افراد معجزانہ طور پر اپنی جانیں بچانے میں کامیاب ہوگئے۔
اتوار کی شب ایک بجے چترال شہر سے یارخون جانے والی ٹویوٹا گاڑی یارخون کے گاؤں اناوج میں پل عبور کرتے ہوئے دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں نو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دو افراد دریا میں تہر کر جان بچانے میں کامیاب ہوئے‘۔
مقامی لوگوں کے مطابق گاڑی پل کے وسط میں جنگلے توڑ تی ہوئی دریامیں گرگئی ہے گاڑی میں سوار افراد میں سے اب تک 4کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ پانچ تاحال لاپتہ ہیں جن کی تالاش جاری ہے۔دریا سے گاڑی نکال لی گئی۔
گاڑی کے اندر سے 3لاشیں بھی برآمد ہوئی ہیں جبکہ ایک لاش نزدیکی گاؤ ں کے لوگوں نے دریا سے نکال لی۔
پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کا شکارہونے والوں میں ڈرائیور مغل خان سابق ممبر ضلع کونسل اسراراحمد اور ان کی بہو بیگم شہزاد ساکنان یخدن‘دیدار الدین اور زوجہ دیدار الدین ساکنان کند، امید نبی ساکنہ لشٹ، اعجاز علی ساکنہ یوشکست، سلطان ساکنہ مومن آباد اور افتاج خان سکنہ شو ست شامل ہیں۔حادثے میں زندہ بچنے والوں میں پاک پتن پنجاب سے تعلق رکھنے والا محمد ارشاد اور لون چترال کے حاجی علی شامل ہیں۔