پشاور: کورونا سے خیبرپختونخوا میں 13اور ملک بھر میں 56مریض دم توڑ گئے صوبے میں 379اور پورے ملک میں 2ہزار637نئے کیس رپورٹ ہوئے خیبرپختونخوا میں فعال کیسز کی تعداد بھی کم ہوکر5345رہ گئی۔
صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد4073اور متاثرین کی تعداد ایک لاکھ32ہزار549ہوگئیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 55 ہزار 965 کورونا ٹیسٹ کئے گئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 697 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 918,936 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 3 لاکھ 16 ہزار 752، پنجاب میں 3 لاکھ 39 ہزار 073، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 32 ہزار 549، اسلام آباد میں 81 ہزار 116، بلوچستان میں 25 ہزار 083، آزاد کشمیر میں 19 ہزار 170 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 572 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد58 ہزار 878 ہے۔ جب کہ4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔