پشاور میں ریلی سے حماس سربراہ کا بھی خطاب

پشاور:فلسطین کے سابق وزیراعظم اور حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے جماعت اسلامی پشاور کی ریلی سے خطاب میں مشکل وقت میں مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی مدد اور تائید کرنے پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

 پشاور میں جماعت اسلامی نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی جس سے حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے بھی براہ راست خطاب کیا۔

حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف کامیابی ہماری ہوگی، فلسطینی عوام اپنے پاکستانی بھائیوں کے شکرگزار ہیں۔

سربراہ حماس نے اپنے خطاب میں فلسطینی مسلمانوں کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستای قوم نے مظاہروں کے ذریعے اور پوری قوت سے فلسطین کا ساتھ دیا اور میں امید کرتا ہوں کہ وزیراعظم عمران خان بھی عملی اقدامات اٹھائیں گے اور تمام مسلم ممالک کے سربراہوں کے ساتھ حکمت عملی طے کریں گے۔