اپوزیشن کے اٹھائے گئے اعتراض درست قرار

پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے  آئینی قدغن پر کابینہ سے ایک وزیر کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

زرائع  کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کے آئینی حد سے زیادہ وزراء لینے پر محکمہ قانون اور ایڈوکیٹ جنرل نے اپوزیشن کے اٹھائے گئے اعتراض کو درست قرار دیے دیا ہے۔

زرائع  کے مطابق صوبائی حکومت نے کابینہ میں آئینی حد 16 کی بجائے 17 وزیر شامل کیے تھے۔

دوسری جانب حکومتی ذرائع کے مطابق  خیبرپختونخوا حکومت نے کابینہ سے ایک وزیر کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومتی زرائع کا کہنا ہے کہ آئینی قدغن پر ایک وزیر کو ڈی نوٹیفائی کرکے مشیر بنایا جائے گا۔

صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایڈوکیٹ جنرل آج اسمبلی میں آئینی نکتے کی وضاحت کریں گے، جو رائے بھی آئی حکومت آئین و قانون کے تحت فیصلہ کرے گی۔