ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں الخدمت ہسپتال کے قریب موٹر کار پر فائرنگ سے ماموں بھانجے سمیت 3 افراد قتل ہوگئے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ گاڑی پرفائرنگ خاتون کی جانب سے کی گئی ہے، تاہم فائرنگ کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی۔
ذرائع کے مطابق مقتولین میں دو کی شناخت ظاہر شاہ اور جواد کے ناموں سے ہوئی جن کا تعلق چارسدہ سے بتایا جاتا ہے ۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق افراد پراپرٹی کے کاروبار سے منسلک تھے۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔