خیبرپختونخوا کابینہ سے ایک وزیر کم کرنیکا فیصلہ

 پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے کابینہ سے ایک اضافی وزیر کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

آئینی حد سے زیادہ وزرا ء لینے پر خیبرپختونخوا حکومت نے کابینہ سے ایک وزیر کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 صوبائی حکومت نے کابینہ میں آئینی حد 16 کی بجائے 17 وزیر شامل کیے تھے، جبکہ محکمہ قانون اور ایڈوکیٹ جنرل نے اپوزیشن کے اٹھائے گئے اعتراض کو درست قرار دیدیا ہے۔

 آئینی قدغن پر ایک وزیر کو ڈی نوٹیفائی کرکے مشیر بنایا جائے گا۔