کورونا وائرس سے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 71 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ گزشتہ ایک دن میں کورونا کے ایک ہزار 771 مثبت کیسز رپورٹ ہوئی ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 633 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے ایک ہزار 771 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ملک میں مثبت کیسز کی شرح 3.71 فیصد ہوگئی ، جبکہ 3,842 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 71 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 20ہزار 850 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 22 ہزار 824 ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 44 ہزار 638 ہوگئی ہے۔