چارسدہ:خیبر پختونخوا میں مچھلیوں کے شکار اور خرید وفروخت پر تین مہینوں کیلئے پابندی عائد کی گئی۔
صوبائی وزیر فشریز محب اللہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل فشریز ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا نے پاکستان فشریز آرڈیننس 1961 اور صوبہ خیبر پختونخوا فشریز رولز 1976 کے تحت یکم جون سے31 اگست 2021 تک مہاشیر،رہو،موری،شیر ماہی،کلبانس،تھیلا،سواتی،ملی،تورکی،سنگاڑا سمیت تمام اقسام کی مچھلیوں کے پکڑنے اور خرید وفروخت کرنے پر مکمل پابندی لگا دی ہے۔
خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔