خواجہ سرا چاہت کی پولیس موبائل میں ویڈیو وائرل، تحقیقاتی کمیٹی قائم

پشاور: خواجہ سرا اور معروف ڈانسر چاہت کی پولیس موبائل میں ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہونے پر تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

گزشتہ روز ڈانسر چاہت نے پولیس سے متھرا سے گھنٹہ گھر تک سیکیورٹی کی درخواست کی تھی، چاہت کا کاروباری پارٹنر کے ساتھ تنازعہ چلا آرہا تھا جس پر اس نے پولیس کو درخواست دی تھی۔

خواجہ سرا اور معروف ڈانسر چاہت نے پولیس موبائل میں ٹک ٹاک ویڈیو بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر تحقیقاتی کمیٹی بنادی گئی ہے۔

واضح رہے نومبر 2020 میں کوہاٹ کے نواحی علاقے کاغزئی میں موسیقی کی تقریب کے دوران 2 فریقین کے درمیان فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے تھے فائرنگ ڈانسر چاہت کی وجہ سے ہوئی تھی جس کے بعد اسے ضلع بدر کرنے کا فیصلہ کردیا گیا تھا۔