ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 80 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ گزشتہ ایک دن میں کورونا کے ایک ہزار 843 مثبت کیسز رپورٹ ہوئی ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 183 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے ایک ہزار 843 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 55 ہزار 052 ہوگئی، جن میں 3 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 80 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار 930 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 24 ہزار 667 ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 48 ہزار 685 ہوگئی ہے۔