قوت گویائی سے محروم لڑکی اپنی محبت پانے کیلئے اندھی ہو گئی،اور اپنی سگی ماں کا قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی عدالت میں قوت گویائی سے محروم لڑکی کے خلاف ماں کو قتل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت میں پولیس کی جانب سے جمع کی گئی رپورٹ کے مطابق قوت گویائی سے محروم لڑکی نے محبت پانے کے لئے ماں کو قتل کیا۔
عدالت نے قوت گویائی سے محروم ملزمان لڑکی اور لڑکا دونوں پر فرد جرم عائد کردی۔ ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کیا گیا۔
پراسکیوٹر نے کہا کہ لڑکی کی والدہ بسمہ رشتے کیلئے راضی نہ تھی، مقتولہ بسمہ پر بیٹی نے دوران نماز حملہ کیا، مقتولہ کو قتل کرنے کیلئے لڑکی کو قوت گویائی سے محروم اس کے محبوب لڑکے نے اکسایا، دوران نماز قاتلہ نے پہلے والدہ پر ڈنڈے سے حملہ کیا پھر گلہ دبایا۔
عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے گواہان کو طلب کرلیا۔