جینوا:عالمی ادارہ صحت نے ہنگامی استعمال کے لیے چینی ویکسین کی منظوری دے دی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا کہ اس سے مختلف ممالک، فنڈز، خریداری کرنے والی ایجنسیوں اور برادریوں کو اعتماد ملے گا۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ مشاہدہ کیا گیا کہ یہ ویکسین حفاظت، افادیت اور تیاری کے بین الاقوامی معیار پر پورا اترتی ہے۔
سائنو ویک نے لوگوں کو کورونا کی شدت سے بچایا، ویکسین نے لوگوں کو 100 فیصد ہسپتال جانے سے بھی بچایا، یہ 18 سال اوراس سے زائد عمرکے افراد کو لگائی جاسکتی ہے۔
واضح رہے عالمی ادارہ صحت چینی ویکسین سائنو فارم کی بھی منظوری دے چکا ہے