جنوبی وزیرستان: جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ سے پاک فوج کا لانس نائیک شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے کنی گرام میں واقع پاک فوج کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ ہوا۔
دھماکہ بارودی سرنگ کے پھٹنے کے باعث ہوا، جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ پر تعینات 26 سالہ لانس نائیک وقاص احمد جام شہادت نوش کر گیا۔
دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں۔