فائزر ویکسین کن افراد کو لگے گی؟ وفاقی وزیر نے بتا دیا

 این سی او سی کے سربراہ وفاقی وزیر اسد عمر کا کہناہےکہ ہمارے پاس فائزر ویکسین کی تعداد محدود ہے اس لیے یہ مخصوص افراد کو لگائی جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرنے نجی شاپنگ مال میں کورونا ویکسینیشن سینٹرکا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ تاجربرادری سے کہا تھا کہ ویکسینیشن میں ہماری مدد کریں ، چیمبرآف کامرس نے حکومتی درخواست پرلبیک کہا، اور اب کورونا ویکسینیشن سینٹرزکی تعداد بڑھنے سے اسپتالوں میں دباؤ کم ہوا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن کے مرحلے میں اسلام آباد پہلے نمبرپرہے۔

 وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ درجنوں ممالک میں چین کی ویکسین لگائی جارہی ہے، ہمارے ملک میں فائزر ویکسین کی محدود تعداد ہے اس لیے یہ مخصوص افراد کو لگائی جارہی ہے،

اسد عمرنے کہا کہ فائزر ویکسین عازمین حج اورورک ویزا رکھنے والوں کو لگائیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والوں کو بھی فائزرلگائی جائے گی،ان کا کہنا تھا کہ پاک ویک ویکسین عوام کولگ رہی ہے۔

 وفاقی وزیر اسد عمر کا مزید کہنا تھا  کہ ہر ملک پسند کی ویکسین لگائے گا تو اس سے پوری دنیا کو نقصان ہوگا۔