ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 83 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد مہلک وائرس سے ملک میں مجموعی اموات کی تعداد 21 ہزار 105 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 523 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 1 ہزار 893 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 28 ہزار 588 ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 56 ہزار005 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 83 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 21 ہزار 022 ہوگئی ہے۔