خیبر پختونخوا: اے ٹی ایم سروس و آن لائن بینکنگ آج شام 6 بجے سے 3 دن کیلئے عارضی طور پر بند رہےگی۔
تفصیلات کے مطابق خیبر بینک صارفین کیلئے اے ٹی ایم سروس و آن لائن بینکنگ آج (4 جون) شام 6 بجے سے لے کر 7 جون شام 8 بجے تک عارضی طور پر بند رہے گی۔
خیبر بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آن لائن بینکنگ و اے ٹی ایم سروس کی عارضی معطلی سسٹم اپریگیڈیشن کی وجہ سے کی جارہی ہے،جو کہ 3 دن بعد یعنی 7 جون کی شام 8 بجے کے بعد بحال کردی جائے گی۔
خیبر بنک نے اس حوالے اپنے صارفین کے موبائل نمبرز پر میسیجز بھی بھجوادیئے ہیں جبکہ اس کیلئے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس کا سہارہ بھی لیا ہے۔