ٹریفک کا المناک حادثہ،ماں بیٹوں سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

فیروز پور روڈ کماہاں کے قریب ٹریفک  حادثے میں ماں بیٹوں سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق فیروز پور روڈ کماہاں کے قریب انتہائی افسوس ناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد تیز رفتار بس کی زد میں آگئے۔

تفصیلات کے مطابق رمضان نامی شہری اپنی  بیوی، بیٹی اور 3 بیٹوں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ پیچھے سے  سے آنے والی بس نے کچل ڈالا۔

ذرائع کے مطابق اندوہناک  حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

حادثہ  میں جاں بحق ہونے والوں میں والدہ صباء، ایان، احمد اور الماس شامل ہیں۔ باپ اور بیٹی کو زخمی حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہری رمضان محلہ شریف پارک کاہنہ کا رہائشی ہے جبکہ پولیس نے لاشیں تحویل میں لیکر کارروائی شروع کر دی ہے۔