پشاور: موٹروے پولیس نے فیصل موورزپر ایم ٹو پر سفر کرنے پر پابندی عائد کردی دوسری جانب لاہور سے پشاور آتے وقت موٹر وے پر ٹریفک حادثہ میں ٹاؤن تھری ملازم جاں بحق ہوگیا نعش گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹاؤن تھری ملازم شاہ زیب لاہور سے اپنے دوستوں کے ہمراہ فیصل موورز میں پشاور آرہا تھاکہ اس دوران سیار موڑ کے قریب تیز رفتار اورٹرلر کے مابین تصادم کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔
ادھر موٹر وے پولیس حکام نے مسلسل ٹریفک حادثات کے پیش نظر فیصل موورز پر موٹر وے پر سفر کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کردیا۔
دوسری جانب متوفی شاہ زیب کی پشاور روانگی کی قبل اڈہ اور حادثے سے قبل بس میں لی گئی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔