مانسہرہ، گاڑی دریا میں جا گری، 7 مسافرجاں بحق

مانسہرہ: لساں نواب روڈ گوجرہ پل کے قریب مسافر گاڑی دریائے سرن نہر میں گرنے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق مانسہرہ کے علاقے لساں نواب روڈ گوجرہ پل کے قریب ایک مسافر گاڑی (ہائی روف) دریائے سرن ندی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 3 بچے اور ایک شخص زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق حادثے میں 2 خواتین اور ایک بچے سمیت 7 افراد جاں بحق جب کہ  3 کمسن بچے شدید زخمی ہوئے ہیں، زخمی بچوں کو پھلڑہ اور میتوں کو گنگ عبداللہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں مرنے والوں کی شناخت ڈرائیور وزیر محمد، اعجازِ، پرویز، فریدہ بی اور  نگینہ بی بی شامل ہیں، تاہم ایک بچے کی شناخت نہیں ہوسکی۔