اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس سے مزید 76 افراد انتقال کر گئے،اموات کی مجموعی تعداد21 ہزار 265 ہو گئی۔
،مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ ایک صفر ریکارڈ کی گئی، ملک میں ایک ہزار 629 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اب تک کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 9لاکھ 32 ہزار 140 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 76 اموات ہونے کے بعد ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار265 تک پہنچ گئی جبکہ 1 ہزار 629 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 32 ہزار140ہے۔
ملک میں کورونا کیسز کی شرح3.10 فیصد ہو گئی ہے۔ ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 48 ہزار 937 ہے اور 8 لاکھ 63 ہزار 111افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 290 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار116، خیبرپختونخوا 4 ہزار 144، اسلام آباد 765، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 289 اور آزاد کشمیر میں 554 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 81 ہزار700، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 34 ہزار 321، پنجاب 3 لاکھ 42 ہزار 192، سندھ 3 لاکھ 23 ہزار72، بلوچستان 25 ہزار729، آزاد کشمیر 19 ہزار 493اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 633 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔