پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں 25 فیصد ڈسپریٹی الاؤنس دینے کے بعد متوقع طور پر تنخواہوں میں ہونے والے تفصیلات کے حوالے سے محکمہ خزانہ نے شیڈول بھی تیارکر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گریڈ 1سے گریڈ 5تک ملازمین کی تنخواہوں میں 2265روپے سے 2283روپے تک کا اضافے کا امکان ہے۔
گریڈ 6سے گریڈ 10تک ملازمین کی تنخواہوں میں 2566سے 3040 روپے تک اضافہ متوقع ہے۔
گریڈ 11سے گریڈ 16تک ملازمین کے ماہانہ تنخواہ میں 3143روپے سے 4728روپے تک تنخواہ بڑھے گی۔
گریڈ 17کے ملازم کی تنخواہ میں کم از کم 3037روپے تک اضافہ کے امکانات ہیں۔
خیبرپختونخوا حکومت نے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں میں 4ہزار روپے تک اضافہ کیا ہے جبکہ ملازمین کی تنخواہوں میں پچیس فیصد تک خصوصی الاؤنس کا اعلان کیاہے جو یکم جون سے نافذ العمل ہو گا جبکہ تنخواہوں میں مزیداضافہ بجٹ میں کر دیا جائے گا۔
پنشن میں بھی بیس فیصد تک اضافہ کے امکانات ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبائی ملازمین کو بھی 25فیصد دسپیریٹی الاؤنس یکم جون سے دینے کا اعلان کیا تھا جبکہ بجٹ میں بھی تنخواہ میں مزید اضافے کی نوید سنائی تھی تاہم ابھی تک DRAالاؤنس کا باقاعدہ اعلامیہ جاری نہیں کیا ہے۔