تھانہ فقیراباد کے حدود افغان کالونی میں ملزم لحاظ گل ولد یار محمد نے اپنی ہی بیوی کو بیٹی سمیت قتل کردیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم لحاظ گل نے گھر میں موجود اپنی بیوی مسماۃ سمین گل بعمر 45 سال اور بیٹی نایاب گل بعمر 18 سال پر فائرنگ کرکے جیسے ہی قتل کیا تو جلد ہی اس کی اطلاع فقیرآباد پولیس کو مل گئی جس پر تھانہ فقیرآباد پولیس نے بر وقت کا رروائی کرتے ہوئے اپنی بیوی کے قتل میں ملوث ملزم لحاذ گل ولد یار محمد کو چند گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کر لیا
ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے غیرت کے نام پر اپنے بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے