نجم سیٹھی کی اہلیہ اور ممبر پنجاب اسمبلی جگنومحسن پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، حملہ آوروں نے ان کے قافلے پر فائرنگ کی اور ڈنڈوں کا بھی استعمال کیا، رکن اسمبلی حملے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہیں -
تفصیلات کے مطابق ممبر پنجاب اسمبلی سیدہ جگنو محسن کے قافلے پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہیں، حملہ آوروں نے سوشل میڈیا پر دھمکی دی تھی کہ اگر جگنو محسن جھجھ کلاں میں جلسہ کرنے آئیں توہم حملہ کریں گے۔
ممبر پنجاب اسمبلی سیدہ جگنو محسن دھمکی کے باوجود جھجھ کلاں میں جلسہ کیا،ملزمان نے دھمکی کو سچ ثابت کرتے ہوئے جلسہ سے واپسی پر فائرنگ کی اور ڈنڈوں سے قافلے پرحملہ کردیا، قاتلانہ حملہ میں ایک گاڑی کو نقصان پہنچا۔ حملے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم تاحال فرار ہے جبکہ اسکے دو نامعلوم ساتھی رات گئے پولیس نے حراست میں لے لئے تھے۔
مرکزی ملزم کی گرفتار ی کیلئے چھاپے مار جا رہے ہیں۔