مردان میں انسداد پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق مردان کے علاقے رستم پلوڈھیری میں انسداد پولیو کی ٹیم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق نامعلوم افراد 125 سی سی موٹر سائیکل پر سوار تھے، اور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، لاشوں کو مردان اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
شہید پولیس اہلکاروں میں سید رضا علی شاہ اور شاکر شامل ہیں۔ جب کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔