پشاور: باچا خان ایئرپورٹ پر24 مسافروں میں کورونا کی تصدیق

پشاور:باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر24 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد کورونا مریضوں کو دوسرے مسافروں سے الگ کر کےان کوقرنطینہ مرکزمنتقل کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق باچا خان ایئرپورٹ پرپاکستان انٹرنیشنل ایئرلائین کی پروازپی کے 218 کے ذریعے پشاورپہنچنے والے 128 مسافروں میں سے 24 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کیے گئے جسکے بعد 24 مسافروں کی ٹیسٹ نتائج مثبت آئے تاہم ایئرپورٹ انتظامیہ مثبت آنے والے ٹیسٹ کی دوبارہ ویریفیکیشن ٹرین شدہ کتوں کے زریعے بھی کرتے ہیں۔ سراغ رساں کتوں بھی 24 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کر دی جس کے بعد کورونا مریضوں کو دوسرے مسافروں سے الگ کر دیا گیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ کورونا مریضوں نے قرنطینہ مرکز جانے سے انکار کیا اور انکا کہنا تھا کہ وہ ویکسین لگا کر ملک پہنچے ہیں تاہم ایس او پیز کے مطابق تمام کورونا مریضوں کو ضلعی انتظامیہ کی حوالے کیا گیا جسکے بعد کورونا مریضوں کو ضلعی انتظامیہ کی زیر انتظام قرنطینہ مرکزمنتقل کردیا گیا۔ کورونا مریضوں کو ریسکیو 1122 کے زرئعے قرنطینہ مراکز شفٹ کیا جاتا ہے۔