کورونا وائرس سے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 47 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ گزشتہ ایک دن میں کورونا کے 1303 مثبت کیسز رپورٹ ہوئی ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار483 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے ایک ہزار303 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسزکی تعداد 43 ہزار618 ہوگئی، جبکہ 3 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسزکی شرح 3.21 فیصدریکارڈ کی گئی ہے۔
اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 47 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 21 ہزار576 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 38 ہزار737 ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 73 ہزار543 ہوگئی ہے۔