تیز آندھی سے شوگراں روڈ پر ایک بڑادرخت سیاحوں کی گاڑی پر گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق مانسہرہ میں تیز آندھی سے شوگراں روڈ پر ایک بڑادرخت سیاحوں کی گاڑی پر گر گیا جس سے 3 سیاح اور ایک مقامی شخص جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق بالاکوٹ شوگراں روڈ پر بارش اور آٰندھی کے دوران درخت اکھڑ کر پجارو گاڑی پر آ گرا جس میں سوار سیاح عابد شاہ، امیرحمزہ ساکنان نوشہرو فیروز سندھ اور ان کا ڈرائیور چوہدری عدیل سکنہ آزاد کشمیر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک موٹر سائیکل سوار سفیر سکنہ گڑھی حبیب اللہ بھی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔