کورونا وائرس سے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 57 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ گزشتہ ایک دن میں کورونا کے 1194 مثبت کیسز رپورٹ ہوئی ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار695 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے ایک ہزار194 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد ملک میں کورونا کیسزکی شرح 3.34 فیصدریکارڈ کی گئی ہے۔
اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 57 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 21 ہزار633 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 39 ہزار 931 ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 75 ہزار581 ہوگئی ہے۔