تورغر میں آسمانی بجلی گرنے سے ہلاکتیں 

تورغر:تورغر میں آسمانی بجلی گرنے سے خاتون اوربچے سمیت 3 افراد جاں بحق اورمتعددزخمی ہوگئے۔

جمعہ کی رات تیز ہوا ؤں کے ساتھ بارش  ہوئی ا س دوران شنگلداراورسدوخان میں دوالگ الگ مقامات پرآسمانی بجلی گری جس کے نتیجہ میں خاتون اوربچے سمیت 3 افرادکے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔

متعدد افرادزخمی بھی ہوئے ہیں،مقامی افراد نے نعشیں نکال لیں جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔