پشاور:سی ٹی ڈی پشاور کے اہلکاروں نے اہم کاروائی کے دوران 3دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
گرفتار دہشتگردوں نے دوران تفتیش اہم انکشافات کئے ہیں جبکہ ملزمان کی نشاندہی پر بھاری مقدار میں بارودی مواد اور بھاری اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ پشاور کی سپیشل چھاپہ مار ٹیم کو مخبر نے اطلاع دی کہ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے تین اہم کارکنان دہشتگردی کی منصوبہ بندی کی غرض سے جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔
ٹیم نے اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے کاروائی کے دوران کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے تین اہم کارکنان صاحب خان ولد دولت، محمد امین ولد ناصر خان، محمد آیاز ولد شہزاد نور کو رینگ روڈ نزد زنتارہ سے گرفتار کرلیا۔
دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ذگی غر میں دہشتگردی کے غرض سے بارودی مواد چھپا رکھا ہے۔ملزان کی نشاندہی پر ذگی غر سے بارودی مواد RPG-7 کے چار عدد گولے، چار عدد بوسٹر، چار عدد ھینڈ گرنیڈز، ایک عدد RPG-7)راکٹ لانچر(، پانچ عدد ہینڈ گرنیڈکے ڈیٹو نیٹر اور چار عدد خالی کو ر برآمد کئے۔