صرف رشتہ مانگنے پر نوجوان ٹکڑے ٹکڑے

لاہور: بے رحم قاتلوں نے رشتہ مانگنے پر نوجوان کی لاش کےٹکڑے ٹکڑے کر کے بیگ میں نہربرد کردیئے۔ 

 گوجرانوالہ کے علاقے سیٹلائٹ میں صرف رشتہ مانگنے کے جرم میں لڑکی کے  باپ اور بھائیوں نے نوجوان لڑکے کو ٹکڑے کرکے نہر برد کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق نوجوان رضوان اپنے رشتے کے لئے طارق نامی شخص کے گھر گیا اور اس سے اس کی بیٹی کا رشتہ مانگا، جس پر طارق اور اس کے بیٹے عمر اور امیر حمزہ طیش  میں آگئے اور رشتہ مانگنے والے رضوان کو قتل کرکے اس کی لاش کے ٹکرے ٹکرے کر کے بیگ میں ڈال کر نہر میں پھینک آئے۔

رضوان کی گمشدگی کی اطلاع تھانہ کینٹ پولیس کو دی گئی، جس پر پولیس نے تفتیش شروع کردی اور شواہد و جدید تکنیکی بنیادوں پر ملزم طارق اور اس کے دونوں بیٹوں کو شامل تفتیش کیا گیا تو ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ماہ قبل مقتول رضوان ان کے پاس بیٹی کے رشتے کے لئے آیا تھا، جس پر ملزمان طیش میں آگئے اور باپ بیٹوں نے مل کر رضوان  کے لاش کے ٹکرے کئے اور پھر بیگ میں بند کر دیے۔

ڈی ایس پی غلام محمد سیٹلائٹ کے مطابق تھانہ کینٹ پولیس نے طارق اور اس کے بیٹوں عمیر اور امیر حمزہ کو گرفتار کرکے سیٹلائٹ پولیس کے حوالے کردیا، اور سیٹلائٹ ٹاون پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش مکمل کر لی ہے، اور ملزمان اس وقت ریمانڈ پر ہیں تفیش میں مزید انکشافات ہو سکتے ہیں۔