ا سلام آباد: ملک بھر میں عالمی وباء کوروناوائرس کے مزید56مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد21689تک پہنچ گئی ہے۔
گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے1239نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح3.40فیصد تک پہنچ گئی۔
این سی او سی کے مطابق اب تک54لاکھ 39ہزار101افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران1 لاکھ89ہزار320افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک 28لاکھ 83ہزار959افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 10744افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔
اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی ایک کروڑ6 لاکھ 96ہزار402خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں 2 لاکھ64کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے اتوار کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 9لاکھ41ہزار170تک پہنچ گئی۔
اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے8 لاکھ77ہزار191مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد42290تک پہنچ گئی۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد2661تک پہنچ گئی۔
صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحت یاب ہونے والے مریضوں اور کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے پہلے نمبر پر آگیا جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ صوبہ سندھ کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا۔
این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.3فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح93.2 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے1610مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔
این سی اوسی کے مطابق کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھر میں تیسرے نمبر پر آگیا۔ اس وقت خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد3841تک پہنچ گئی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد1979تک پہنچ گئی۔
صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد11546تک پہنچ گئی،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 23193تک پہنچ گئی، صوبہ بلوچستان1068،آزاد جموں وکشمیر567جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد96رہ گئی جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔
این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے دو لاکھ99ہزار175 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب3 لاکھ21ہزار879،خیبر پختونخوا127820،اسلام آباد79349،بلوچستان24839،آزاد جموں وکشمیر18626جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد5503تک پہنچ گئی۔
این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 82099تک پہنچ چکی ہے جبکہ خیبرپختونخوا ایک لاکھ 35 ہزار877، پنجاب 3 لاکھ 43 ہزار926، سندھ 3 لاکھ 27 ہزار604، بلوچستان26201، آزاد کشمیر19756اور گلگت بلتستان میں 5707افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10501افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5236، خیبر پختونخوا میں 4216، اسلام آباد میں 771، گلگت بلتستان میں 108، بلوچستان میں 294اور آزاد جموں و کشمیر میں 563فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
آزاد جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح تین فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ دو فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی۔
اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے ایک کروڑ38لاکھ18 ہزار36ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے36368نئے ٹیسٹ کئے گئے۔
پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن کا عمل جاری ہے اور 18سال یا اس سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔
ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔