صوابی:ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے شوق نے ایک اور قیمتی جان نگل لی، صوابی میں نوجوان ویڈیو بناتے ہوئے نہر میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق سٹیفا نہر میں پشاور سے آیا ہوا ایک اور نوجوان نہر کے قریب ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔
بتایا گیا ہے کہ پشاور کے توصیف شاہ گذشتہ روز صوابی میں واقع مینئی کے مقام پر سٹیفا نہر میں نہانے کے لئے دوستوں کے ہمراہ آئے تھے اس دوران وہ نہر کے قریب ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہے تھے کہ اچانک نہر میں گر کر ڈوب گئے۔
ریسکیو1122کی غوطہ خور ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو نکالنے کے لئے سرچ ا?پریشن شروع کر دی اور بعد ازاں گذشتہ شب ان کی لاش چار گھنٹے بعد نہر سے نکالی گئی۔
اور لاش کو موقع پر موجود متوفی کے ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔