اسلام آباد‘ دیر کا رہائشی سی ٹی ڈی کی حراست میں جاں بحق

اسلام آباد: اسلام آباد میں ضلع دیر کا رہائشی نوجوان حسن مبینہ طور پر سی ٹی ڈی کی حراست میں جاں بحق ہوگیا۔

حسن خان کو گزشتہ دنوں سی ٹی ڈی اسلام آباد نے حراست میں لیا تھا جو مبینہ طور پر دوران حراست تشدد سے جاں بحق ہوگیا۔

وزیراعلیٰ محمود خان کے فوری نوٹس اور آئی جی اسلام آباد سے رابطے پر متعلقہ اہلکاروں کیخلاف ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیاگیا۔