دل کا دورہ پڑنے سے قبل آگاہ کرنیوالا آلہ ایجاد

 ماہرین نے دل کا دورہ پڑنے سے قبل ازوقت آگاہ کرنے والا جدید رسک کیلکولیٹر ایجاد کر لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسکور ٹو رسک کیلکولیٹر کئی سال پہلے ہی دل کے دوروں اور دوسری بیماریوں کی پیش گوئی کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق کیلکولیٹر ڈاکٹرز کو پہلے ہی آگاہ کردے گا کی دس سالوں کے دوران مریض کو کب دل کا دورہ پڑے گا۔

ماہرین نے اسکور ٹو کو طب کی دنیا میں اہم ‘اہم پیش رفت” قرار دیا ہے جس سے لوگوں کو ممکنہ طور پر مہلک دل کا دورہ پڑنے سے بچانے میں مدد ملے گی۔

یہ کیلکولیٹر ایک شخص کی عمر، کولیسٹرائل لیول، جنس، بلڈ پریشر، اور تمباکو نوشی کی عادت سے متعلق معلومات لے کر دل اور اس سے متعلقہ بیماریوں کی پیش گوئی کرتا ہے۔