مہلک وائرس سے مزید 59 افراد جاں بحق،838 نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس سے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  مزید 59 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ گزشتہ ایک دن میں کورونا کے 838 مثبت کیسز رپورٹ ہوئی ہیں،جس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کیسز کی شرح گر کر 39۔2 فیصد تک آگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  35 ہزار 039 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے  838 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسزکی تعداد 40 ہزار 929 ہوگئی، جبکہ 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسزکی شرح 2.39 فیصدریکارڈ کی گئی ہے۔

 اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 59 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 21 ہزار 782 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 43 ہزار 027 ہو گئی ہے جبکہ  ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 80 ہزار 316 ہوگئی ہے۔