کورونا وائرس سے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 46 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ گزشتہ ایک دن میں کورونا کے ایک ہزار 038 مثبت کیسز رپورٹ ہوئی ہیں،جس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کیسز کی شرح 2.46 فیصد ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 113 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے ایک ہزار 038 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسزکی تعداد 39 ہزار 905 ہوگئی، جبکہ 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسزکی شرح 2.46 فیصدریکارڈ کی گئی ہے۔
اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 46 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 21 ہزار 828 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 44 ہزار 065 ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 82 ہزار 332 ہوگئی ہے۔