پاگل کتے کا 17 بچوں کو کاٹنے کا دلخراش واقعہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق جامشورو کے بھریا گاؤں میں پاگل کتے نے 17 بچوں کو کاٹ کر زخمی کردیا۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن کی  عمریں 5 سے 8 سال کے درمیان ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  بچوں کو ویکسین لگا دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں کتے کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔