کورونا وائرس سے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 27 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ گزشتہ ایک دن میں کورونا کے 991 مثبت کیسز رپورٹ ہوئی ہیں،جس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کیسز کی شرح 2.14 فیصد ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 269 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 991 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسزکی تعداد 35 ہزار 491 ہوگئی، جبکہ 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسزکی شرح 2.14 فیصدریکارڈ کی گئی ہے۔
اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 27 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 21 ہزار 940 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 47 ہزار 218 ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 89 ہزار 787 ہوگئی ہے۔