بیوی کو قتل کرکے جسم کے ٹکڑے تندور میں جلانے کا دلخراش واقعہ

بیوی کو قتل کرکیجسمکے ٹکڑے تندور میں جلانے کا دلخراش واقعہ

لودھراں:لودھراں سے لاپتہ خاتون کا قاتل اس کا شوہر نکلا جس نے بیوی کو غیرت کے نام پر بے دردی سے مار ڈالا۔

پولیس کے مطابق لودھراں کے علاقے کہروڑپکا سے لاپتا خاتون کو اس کے شوہر نے غیرت کے نام پر قتل کیا۔

پولیس حکام کے مطابق  ملزم نے بیوی کے ٹکڑے کرکے تندور میں جلادیے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے بعد اس کی نشاندہی پر ہی لاش کے ٹکڑے برآمد کیے گئے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے چند روز قبل مقتولہ کے والد سے کہا کہ ان کی بیٹی بھاگ گئی ہے جس پر مقتولہ کے والد نے اپنے داماد پر بیٹی کے قتل کے شبہ کا اظہار کیا۔

 ملزم کوحراست میں لے کر تفتیش کی تو اس نے اعتراف جرم کرلیا۔